8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:30
کچلاک:گیس کے باعث دم گھٹنے سے 3 بچے جاں بحق
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ایک گھرمیں گیس کے باعث دم گھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ، بچے سردی کی وجہ سے کمرے میں ہیٹرچلاکرسوئے تھے۔تینوں بچوں کی عمریں آٹھ سے تیرہ سال کے درمیان ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے رہائشی مولوی رحمت اللہ کے تین بچے، 10 سالہ حکمت اللہ، 8 سالہ ذوالقائدہ اور تیرہ سالہ بچی شاکرہ بی بی سردی کے باعث گھرکیایک کمرے میں گیس کا ہیٹرچلاکرسو گئے تھے، اور کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث تینوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تینوں بچوں کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیں، جہاں کارروائی کے بعد بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔