8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:41
آج ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔جبکہ گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ مقامات پرمزید بارش اور پہاڑوں پربرف باری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کاکہناہے صوبہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں اگلے چند روزکے دوران شدیددھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج دارالحکومت اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ،راولپنڈی 4 ، کراچی12،لاہور3،مری اور ڑوب منفی دو،اسکردو کوئٹہ اور زیارت منفی 8،پاراچنار منفی 10اورگلگت بلتستان میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔