8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:52
بلوچستان میں سی این جی اسٹیشن آج دوسرے روز بھی بند
جنگ نیوز -
کوئٹہ … دو روز قبل نصیر آباد میں گیس پائپ لائن اڑائے جانے سے گیس کی فراہمی میں کمی واقع ہونے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سی این جی اسٹیشن آج دوسرے روز بھی بند ہیں۔ بندش تین دن تک جاری رہے گی۔ دو روز قبل شب نصیر آباد میں نامعلوم افراد نے اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا جس کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان میں گیس کی فراہمی میں کمی واقع ہوگئی، گیس کی فراہمی میں کمی کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سی این جی اسٹیشنزتین روز کے لئے بند کردئے گئے، صدر آل بلوچستان سی این جی اسٹیشنز ایسوسی ایشن قیام الدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبہ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے لئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے نوٹس بھی بھجوایا ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق کمپنی کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے لئے نوٹس نہیں بھجوائے گئے تاہم گیس کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی فراہمی متاثر ضرور ہوئی ہے۔