8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:19
کراچی ائیرپورٹ پر17کلو گرام ہیروئن برآمد،جنوبی افریقا بھیجی جارہی تھی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں ایکسپورٹ کارگوٹرمینل سے ساوٴتھ افریقہ جانے والے پارسل میں چھپائی گئی ہیروئین برآمد کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ایکسپورٹ کارگو ٹرمینل سے ساوٴتھ افریقہ جانے والے پارسل میں چھپائی گئی ہیروئین برآمد،ذرائع نے مزید بتایا کہ بک کروائے گئے کپٹروں کے 80 کارٹن میں سے 6 کارٹن میں چھپائی گئی 17 کلو گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی ہے،جبکہ کارروائی کے دوران ایک کلیئرنگ ایجنٹ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔