تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:15

اے پی ایم ایل آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی

اے آر وائی - تحریک انصاف کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ آج کراچی میں مزار قائد سے متصل گراؤنڈ میں جلسہ کررہی ہے۔ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ جلسے میں سابق صدر پرویز مشرف واپسی کا اعلان کریں گے۔



کراچی میں ایک بار پھر سیاسی جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے اور عمران خان کے سونامی کے بعد پرویز مشرف بھی کامیاب جلسہ کرنے کیلئے پر امید ہیں ۔ مزار قائد کے سامنے واقع میدان میں اے پی ایم ایل کے جلسے کی تیاری بھی موسم کی طرح کچھ سرد ہی نظر آئی تاہم کارکنان کافی پر جوش نظر آئے۔



اے پی ایم ایل خواتین کارکنان کا کہنا تھا کہ جلسہ میں وہ پچیس ہزار خواتین کی شمولیت کیلئے پر امید ہے اور جلسے کیلئے انہوں نے خصوصی انتظامات بھی کئے ہیں ۔ کارکنان تو جلسے کی تیاریوں میں تو مصروف ہیں لیکن جلسہ گاہ میں کچھ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی وقت گزارتے نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.