8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:41
برطانیہ میں 57 ویں لندن انٹرنیشنل بوٹ شو شروع ہوگیا
جنگ نیوز -
لندن…برطانیہ میں 57 ویں لندن انٹرنیشنل بوٹ شو شروع ہوگیا ، جہاں ہزاروں سمندری سواریوں کو دیکھنے سیکڑوں افراد رخ کررہے ہیں ۔ برطانیہ کے ایکسل ایگزیبشن سنٹر میں لگی کشتیوں کی اس نمائش میں انتظامیہ نے 70 میٹر لمبے اور 24 میٹر چوڑے جگہ پر ان ڈور واٹر اسپورٹس کا بھی اہتمام کیا ہے۔لندن بوٹ شو میں منفرد اشیا رکھی گئی ہیں جن میں سرفنگ، واٹر اسیکننگ، ڈائیونگ کے تمام آلات، چارٹر، موٹر بوٹس اور پرتعیش کشتیاں بھی رونق بڑھا رہی ہیں، ایگزبیشن ہال کے باہررائل وکٹوریہ ڈاک پر بھی کئی کشتیاں اور بحری جہاز موجود ہیں،بوٹ شو کا مقصد دنیا کو برطانیہ میں بڑھتے کشتی بانی کے فن کو متعارف کرانا ہے،اس ایگزیبشن سنٹر میں ہر سال اس قسم کا شو منعقد کیا جاتا ہے۔