تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:52

ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر،مسافر پریشان

جنگ نیوز -


کوئٹہ…اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کی آمد گھنٹوں نہیں بلکہ دنوں کی تاخیر کا شکارہوگئی،ٹرینوں کی تاخیر سے آمد کے باعث ٹرینوں کی روانگی میں بھی گھنٹوں کی تاخیر، مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ریلوے انکوائری کے مطابق اندرون ملک سے گذشتہ روز آنے والی ٹرینیں آج 24گھنٹوں سے زائد کی تاخیر سے آج شام تک کوئٹہ پہنچیں گی، گذشتہ روز آنے والی جعفرایکسپریس اور کوئٹہ ایکسپریس آج شام کوئٹہ پہنچیں گی، راولپنڈی سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو گذشتہ سہ پہر تین بجے کوئٹہ پہنچناتھا، اس کی آمد آج شام 6بجے تک متوقع ہے، اس طرح راولپنڈی سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو گذشتہ سہ پہر تین بجے کوئٹہ پہنچناتھا، اس کی آمد آج شام 4بجے تک متوقع ہے، پشاور سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس کو گذشتہ روز دوپہر دو بجے کوئٹہ پہنچنا تھا،اس کاآج شام چھ بجے تک کوئٹہ پہنچنے کا امکان ہے، جعفر ایکسپریس اور کوئٹہ ایکسپریس کی آمد میں تاخیر کے باعث دونوں ٹرینوں کی کوئٹہ سے روانگی بھی نو،9گھنٹوں سے زائد کی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ریلوے انکوائری کے مطابق جعفر ایکسپریس کی روانگی شام چھ بجے جبکہ کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی ساڑھے سات بجے تک متوقع ہیٹرینوں کی تاخیر سے آمدورفت پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.