تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:52

امریکا میں نئی پاکستانی سفیر کل اپنے فرائض سنبھالیں گی

اے آر وائی - پاکستان کی امریکا میں تعینات نئی سفیر شیری رحمان واشنگٹن پہنچ گئی ہیں اورکل اپنے عہدے کے فرائض سنبھالیں گی ۔



شیری رحمان کے استقبال کےلیے ایئرپورٹ پر امریکی محکمہ خارجہ کے حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار موجود تھے۔ نئی پاکستانی سفیر سترہ جنوری کو امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گی اور اسناد سفارت پیش کریں گی۔ سابق امریکی سفیر حسین حقانی پاکستان میں ہیں اور ان کی اہلیہ نے سرکاری رہائش گاہ خالی کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.