تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:42

چارسال سے کردارکشی ہوتی رہی کچھ نہیں کہااب بولوں گا،صدر

اے آر وائی - صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو لیاقت باغ جلسے میں جانے سے روکا تھا سب پنڈی جلسے کے خلاف تھے بی بی نے کسی کی بات نہیں مانی۔ ہم پاکستان بچانا چاہتے ہیں میری چار سال سے کردار کشی ہوتی رہی کچھ نہیں بولا اب بات کروں گا ۔ اگر پرویز مشرف کاٹرائل کرتے تو فوج بدنام ہوتی،مشرف کے ٹرائل کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔



صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہیں ملے تو ہاتھ ضرور ملاؤں گا کیانی کو توسیع دینے کا معاملہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع دینا وزیر اعظم کا کام ہے۔ ہماری پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کا ٹرائل چاہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.