8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:20
چین:پانڈا ویلی کے 6پانڈے جنگل میں چھوڑنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
چین میں چھ جائنٹ پانڈاز کو قریبی جنگل کے قدرتی ماحول میں چھوڑ دیاگیا۔ جنوب مشرقی چین میں چھ جائنٹ پانڈاز کو قدرتی ماحول سے آشنا کرنے کے لیے ریلیز ریسرچ سینٹر کے قریبی جنگل میں چھوڑ دیاگیا۔اسے پانڈا ویلی بھی کہا جاتا ہے ،تقریباً 108 جائنٹ پانڈاز کو بچپن سے ہی شینگ ڈوپانڈا بیس میں پالا گیا تھا،6 پانڈا کے گروہ کی عمریں 2 سے 4 سال ہیں ،اس سے پہلے 10 پانڈا 1983 میں جنگل کے ماحول میں چھوڑے گئے تھے۔