8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:57
شمالی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ جاری
اے آر وائی - مری اورگلیات سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ دو دن کے دوران سوات کے علاقہ مالم جبہ میں چار فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کالام اور وادی نیلم میں تین فٹ ، مری سمیت گلیات میں دو فٹ برف پڑچکی ہے۔ گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر آج بھی بارش اور برف باری کاامکان ہے۔
پنجاب ،خیبر پختونخوا کے زیادہ میدانی علاقوں کے علاوہ سکھر ڈویژن میں چند روز کے دوران دھند کی شدت برقرار رہے گئی ۔کو ئٹہ میں درجہ حرارت منفی نو ،مری میں منفی پانچ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔