تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:8

حق تلفیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، فاروق ستار

جنگ نیوز -


ملتان…ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک اور سانحہ بنگلہ دیش ہونے سے روکنا ہے۔ہمیں ہوش کے ناخن لینا چاہیے اورحق تلفوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ملتان پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ الطا ف حسین نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا،الطاف حسین جو کہتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں۔صوبے کا قیام جنوبی پنجاب کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔آئینی ترمیم میں جنوبی پنجاب کے ساتھ ہزارہ صوبے کے قیام کی بھی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں ختم ہونی چاہیے۔نئے صوبوں کے متعلق قرارداد سب سے پہلے ایم کیو ایم نے پیش کی،جنوبی پنجاب کا اپنا صوبہ ہوگا تو کسانوں کو این ایف سی میں کپاس کا پورا معاوضہ ملے گا۔پاکستان کے عوام کوبرابرحقوق نہیں دیئے گئے تو سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔ہمیں پاکستان میں ایک اور سانحہ بنگلہ دیش ہونے سے روکنا ہے۔ہمیں ہوش کے ناخن لینا چاہیے،حق تلفیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اورعوام کے مطالبات کو سامنا رکھنا چاہیے۔حکمرانوں سے منت کرتاہوں کہ اس ملک کو بچالو۔انہوں نے کہا کہ یہ پروازسفر کے لئے تیارہورہی ہے،کرسی سیدھی کرکے بیلٹ باندھ لیجئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.