تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:15

سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس سپلائی متاثر

اے آر وائی - جعفرآباد کے قریب گیس پائپ لائن اڑائے جانے کے باعث سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی۔



جعفرآباد کے علاقے ملگزار میں نامعلوم افراد نے سوئی سے آنے والی اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پانچ اضلاع اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہے ۔گیس کمپنی کے مطابق آئندہ دس گھنٹوں کے دوران مرمت کا کام مکمل کرکے گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔



دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے ملگزار میں گیس پائپ لائن کے قریب نصب اٹھارہ کلو گرام دھماکا خیزمواد ناکارہ بنا دیا،گیس کی فراہمی متاثر ہونے سے کوئٹہ کے سی این جی اسٹیشن بھی آج بند ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.