تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:8

کوئٹہ اورکچلاک میں گیس سے دم گھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق

جنگ نیوز -


کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ آج گیس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ جبکہ رواں ماہ میں گیس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17ہوگئی۔پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاون میں برکت علی کابیٹاسلیمان امیری اوراُس کی بہوگل بیگم گزشتہ رات سردی کی شدت کے باعث کمرے میں ہیٹرجلتاہواچھوڑکرسوگئے جس کے نتیجے میں کمرے سے آکسیجن ختم ہوگئی اوردونوں بیہوش ہوگئے،صبح دیرتک دروازہ نہ کھولنے کے باعث گھر والے جب دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو دونوں کو مردہ پایا جنہیں پورسٹمارٹم کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال پہنچا دیا گیاجبکہ کچلاک میں بھی مولوی رحمت اللہ کے تین بچے گیس سے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگے مزید کارروائی متعلقہ انتظامہ کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.