8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:30
کراچی:آل پاکستان مسلم لیگ کے باغ قائد میں جلسے کی تیاریاں مکمل
جنگ نیوز -
کراچی…سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے کراچی میں مزارقائد ے ساتھ باغ قائد میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے سے سابق صدر پرویز مشرف ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔جلسے کے دیگر مقررین کیلئے کنٹینرز لگا کر اسٹیج بنایا گیا ہے۔شہر کی مرکزی سڑکوں پر سابق صدر پرویز مشرف کے پوسٹر اور سائن بورڈ لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظآمات کئے گئے ہیں شرکاء کو واک تھرو گیٹ سے گزر کر جلسہ گاہ جانا ہوگا۔ جبکہ پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔