8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:30
پنجاب اسمبلی:وفاقی وزراء کے اخراجات کیخلاف ن لیگ کی قرارداد
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن نے وفاقی وزراء کے سرکاری خزانے سے 90 ارب روپے سے زائد کے اخراجات پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے،پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ڈاکٹر زمردیاسمین رانا کی طرف سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں کہا گیا کہ 96 وفاقی وزراء اور مشیروں نے گزشتہ چارسالوں میں 90 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کی مراعات حاصل کیں جبکہ اس کے علاوہ ہوائی ٹکٹیں اور بجلی کے مفت یونٹس اور ٹیلیفون کی سہولتیں بھی حاصل کیں، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے سفارش کرے کہ وفاقی کابینہ قومی خزانے کے بے دریغ استعمال کو روکے۔