8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:30
پشاور آنے والی تمام ٹرینیں تاخیر کا شکار
جنگ نیوز -
پشاور…کراچی ،کوئٹہ اور دیگر شہروں سے پشاور آنے والی تمام ٹرینیں آج بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ ریلویز انکوائری پشاور کے مطابق کراچی سے آنے والی خیبر میل 15 گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔ اس کے مسافروں کو راولپنڈی میں عوام ایکسپریس میں منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم عوام ایکسپریس بھی چار گھنٹے تاخیر سے رات دس بجے پہنچے گی۔ جبکہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن داودخیل پنجاب میں خراب ہے، جو آٹھ گھنٹے تاخیر سے دوپہر دو بجے پشاور پہنچنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ ایکسپریس بھی 15 گھنٹے لیٹ ہے۔ آج صبح عوام ایکسپریس نو بجے کراچی روانہ ہوئی جبکہ کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی انجن نہ ہونے کے باعث منسوخ کردی گئی۔