8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:52
خلیج تعاون کونسل کا چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
جنگ نیوز -
ریاض…جنگ نیوز…خلیج تعاون کونسل نے چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالطیف بن راشد ازیانی نے سعودی عرب میں چین کے سفیر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں چین اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر غور کیا گیا۔ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ خلیجی تنظیم چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینیا چاہتی ہے۔ ملاقات میں اہم دوطرفہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔