تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:52

جرمن صدر کے خلاف نئے الزامات

جنگ نیوز -
برلن …جنگ نیوز… جرمن صدر کرسٹیان وولف کے خلاف نئے الزامات منظر عام پر آگئے۔ جرمن اخبار کے مطابق صدر نے گھر کی خریداری کے دوران اپنے قرض دہندہ کو مخفی رکھا تھا۔ اخبار نے گرین پارٹی کے رہنما اسٹیفن وینزل کے حوالے سے لکھا ہے کہ جرمن صدر نے ملکیت کی دستاویزات پر نا تو قرض فراہم کرنے والے کا نام درج کیا تھا اور نا ہی قرض کی واپسی کا کوئی ثبوت پیش کیا۔ اخبار کے مطابق صدر وولف نے ایک گمنام چیک کے ذریعے قرضہ ادا کیا۔ ماہرین کے بقول جرمنی میں گھر کی خریداری کے دوران یہ ایک انتہائی غیر معمولی طریقہ کار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.