تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:57

ایس ایم کرشنا اسرائیل سمیت چار ممالک کے دورے پر روانہ

جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارت کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایس ایم کرشنا اتوار کو اسرائیل سمیت چار ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ بھارتی میدیا کے مطابق گزشتہ 11 برسوں میں کسی بھارتی وزیر خارجہ کا اسرائیل کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل 2000ء میں اس وقت کے بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ بھارت کے سرکاری ذرائع کے مطابق دورہ اسرائیل کے دوران بھارتی وزیر خارجہ اپنے اسرائیلی ہم منصب ایوگڈر لیبر مین اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر بھارت اور اسرائیل کے مابین تحویل ملزمان اور سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط متوقع ہیں اس کے علاوہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں بھی پیشرفت کا امکان ہے۔ بھارت اور اسرائیل کے درمیان 1992ء میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ فلسطین، اردن اور یو اے ای کا دورہ بھی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.