تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:57

لیبیائی فوج کے سربراہ کا انتخاب حتمی ہے، عبوری کونسل

جنگ نیوز -
بن غازی…جنگ نیوز… لیبیاء کی قومی عبوری کونسل (این ٹی سی) نے کہا ہے کہ لیبیاء کے فوج کے سربراہ کا اتخاب حتمی ہے ۔ لیبیاء کی عبوری کونسل کے رکن مختار الجادل نے بن غازی میں فوج کے سربراہ کرنل یوسف المنگوش کی تقرری کے حوالے سے بعض باغی گروپوں کی بے چینی کے ردعمل میں کہا کہ یوسف المنگوش کا انتخاب یا تقرری این ٹی سی کا حتمی اور ناقابل واپسی فیصلہ ہے۔ مختار جو کہ این ٹی سی کی میڈیا کمیٹی کے بھی رکن ہیں نے کہا ہے کہ ہم ان کی تقرری پر اٹھنے والے تمام اعتراضات کو مسترد کرتے ہیں۔ دوسری طرف لیبیاء کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ انہوں نے مسلح افواج کے سربراہ کے طور اپنی دفتری ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔ دریں اثناء دو سابق تاہم بااثر باغی گروپوں سرینا ٹیکا ملٹری کونسل اور لبین انقلابی اتحاد نے یوسف المنگوش کی تقرری کو رد کیا ہے او رکہا ہے کہ وہ اس عہدہ کیلئے اپنے تجویز کردہ 6امیدواروں میں سے باہر کسی کو بھی قبول نہیں کریں گے ۔ یاد رہے کہ یہ دونوں سابق گروہ مکمل طور پر مسلح اور بن غازی ، مصراتا اور زینٹان شہروں میں بے حد اثرورسوخ رکھتے ہیں۔ ان گروپوں نے معمر قذافی کی حکومت الٹنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.