تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:57

آسٹریلیا: بے قابو ٹرک گھر میں گھس گیا ، 2افراد ہلاک، 7زخمی

جنگ نیوز -
سڈنی…جنگ نیوز … آسٹریلیا میں بے قابو ٹرک ایک گھر میں گھس گیا جس کے نتیجے میں وہاں سوئے ہوئے 2افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے ۔ مقامی پولیس کے مطابق سڈنی کی شاہراہ پر دو ٹریلروں سے لدھا ایک ٹرک صبح سویرے ایک دوسریے گاڑی سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے پھسلتا ہوا قریب ہی تعمیر کئے گئے دو گھروں سے ٹکرا گیا اور ان کی دیواریں روندھتا ہوا اندر چلا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے اپنی خوابگاہ میں سویا ہوا ایک گیارہ سالہ بچہ موقع پر ہلاک جبکہ ٹرک جس گاڑی سے ٹکرایا تھا اس کا ڈرائیور بھی مارا گیا ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔حادثے میں ٹرک کاڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.