تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:8

جنوبی سوڈان میں3 ہزار افراد کے قتل کے شواہد موجود نہیں، اقوام متحدہ

جنگ نیوز -
نیروبی…جنگ نیوز…اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان میں 3 ہزار افراد کے قتل عام کے شواہد نہیں ہیں، تاہم 60 ہزار لوگوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی ہائلڈجونسن نے گزشتہ ہفتے ریاست جونگلی کے علاقے پیبور میں ہزاروں مسلح نوجوانوں کے حملے میں تین ہزار لوگوں کی ہلاکت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے متاثرہ علاقے کا خود دورہ کیا جہاں مسلح گروہوں کی جانب سے گھروں کو جلا کر مکینوں کو بے دخل کیا گیا۔ قبل ازیں پیبور کے کمشنر نے کہا تھا کہ حملے میں 3141 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں جس کی اقوام متحدہ اور جنوبی سوڈان کی فوج نے تصدیق نہیں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.