تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:8

جاپان: وزیر دفاع کی برطرفی سمیت کابینہ میں ردوبدل کا امکان

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جنگ نیوز… جاپان کی کابینہ میں وزیر دفاع کی ممکنہ برطرفی سمیت ردوبدل کا امکان ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیکو نو ڈانے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کابینہ میں جلد تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ اخبار نویسوں کے مطابق وزیر دفاع یاسواچی کاوا کی برطرفی کے بعد نئے وزیر کے نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ وزیر دفاع کو 1995ء میں 3 امریکی فوجیوں کی جاپانی لڑکی سے جنسی زیادتی کے بعد جاپان میں بڑے پیمانے پر امریکا مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اور جاپان میں امریکی فوج کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ بعد میں وزیر دفاع نے لوگوں سے اپنے رویے پر معذرت بھی کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.