8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:52
شجاعت کا صدر زرداری کو فون،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے صدر آصف زرداری کوٹیلی فون کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاچودھری شجاعت حسین نے جیونیوز پر صدر آصف زرداری کا انٹرویو نشر ہونے کے بعد فون کیا ، چوہدری شجاعت نے پون گھنٹہ تک صدر زرداری سے بات چیت کی۔دونوں رہنماوٴں نے ملکی سیاسی صورتحال اورسینٹ کے انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے صدرزرداری کے انٹرویو کی تعریف کی ۔