تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:52

آسٹریا : وورارل برگ میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم

جنگ نیوز -


ویانا…یورپی ملک آسٹریا کے صوبے وورارل برگ vorarlberg میں شدید برف باری کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ حکام کے مطابق آسٹریا کے معروف تفریحی پہاڑی مقامات پر دو دن میں چار فٹ سے بھی زائد برف پڑچکی ہے۔ ارل برف کا علاقہ برف کے طوفان کے خدشے کی وجہ سے سیاحوں کے لئے دو دن سے بند ہے۔ لیخ اسٹوبِن کے علاقے میں پندرہ ہزار سے زائد سیاح جمعے سے پھنسے ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں سڑکیں بند اور ریلوے کا نظام درہم برہم ہے۔ اگرچہ اس وقت برف باری کا سلسلہ رکا ہوا ہے تاہم آسٹریا کے محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.