تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:57

دفاع اسلام وپاکستان کانفرنس،نظام خلافت راشدہ کے نفاذ کا مطالبہ

جنگ نیوز -
پشاور…اہلسنت والجماعت چترال نے ملک میں خلافت راشدہ کا نظام نافذ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔پشاورمیں دفاع اسلام وپاکستان کانفرنس سے خطاب میں اہلنست والجماعت کے رہنماوٴں نے چترال سے منتخب ہونے والے نمائندوں کی کارکردگی کو تنقید کانشانہ بنایا انہوں نے چترال کی پسماندگی کاذمہ دار وہاں کے سیاستدانوں کوقراردیا۔مقررین نے حال ہی ایون چیک پوسٹ منتقلی کے مسئلے پر پولیس کی جانب سے عوام کو ظلم کا نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی۔ ان کاکہناتھا کہ چترال کے باشندوں کے مسائل حل کرنے کے دعویدارایک بارپھرمیدان میں آگئے ہیں لیکن اس بارچترال کے عوام جھوٹے وعدوں پرکان نہیں دھریں گے۔ کانفرنس میں چترال سکاوٴٹ،پولیس اوربارڈرفورس میں چترالی اہلکار تعینات کرنے، جنگلات کی غیرقانونی کٹائی پرپابندی لگانے،کالجزاوریونیورسٹیوں میں چترالی طلباء کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیاکانفرنس سے مولانا تاج محمد ،مولانا خوش ولی ،مولانا صابراللہ ،آصف اقبال،افتخارحسین ،صادق امین اوردیگررہنماوٴں نے خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.