تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:57

سیاسی یتیم مفادات کیلئے پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں، ذوبیہ رُباب

جنگ نیوز -
گنج منڈی بھیرہ…مسلم لیگ ق کی رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی ذوبیہ رباب ملک نے کہا ہے کہ سیاسی یتیم اپنے مفادات کیلئے پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں ، یہ لوگ عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتے ۔گنج منڈی بھیرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،سیاست دان اپنی لڑائی میں ملک و قوم کو نقصان نہ پہنچائیں۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ محروم طبقات کی خاطر سیاست میں آئی ہیں اور بھیرہ کے مسائل حل کرانے کا تہیہ کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں اوراسپتالوں کیلئے تین کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہوچکی ہے اور تین ماہ میں بھیرہ کو تحصیل کا درجہ بھی مل جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.