8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:53
میمو گیٹ پر کچھ لوگوں کے خواب پورے نہیں ہوں گے،شجاعت
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ میمو گیٹ پر کچھ لوگ خواب دیکھ رہے ہیں لیکن ان کے خواب پورے نہیں ہوں گے۔انہوں نے یہ بات پیپلزپارٹی کی رہنما شبینہ ریاض شیخ کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں میڈیا سے گفتگو میں کہی،چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ اُن کی پارٹی پہلے بھی اپنے پاوٴں پر کھڑی تھی اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ مانگنے کی ضرورت نہیں، سب کو نتیجے کا پتہ ہوتا ہے، اُن کاکہنا تھا کہ جب نوازشریف اے پی سی بلائیں گے تو وہاں اُن سے ملاقات بھی ہو گی،چودھری شجاعت نے کہا کہ نوازشریف نے چاپلوسی، منافقت اور تکبر کو نہیں چھوڑا ،صدر زرداری کی خوشی ہے کہ” میں “کے بجائے ”ہم “کا لفظ بولتے ہیں۔