8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:42
مشرف اشتہاری ہیں واپسی پر قانونی کارروائی ہو گی، رحمان ملک
اے آر وائی - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ عدلیہ نے پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا ہے ۔ وطن واپس پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں رحمان ملک نے کہا راولپنڈی جلسے سے قبل بے نظیر بھٹو کو سیکیورٹی خطرات سے آگاہ کیا گیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہیں ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے۔
رحمان ملک نے میمو گیٹ کو فساد گیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بتائیں کہ وہ اس سازش کا حصہ کیوں بنے ۔