تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:53

حالات حکومت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، شاہ محمود قریشی

جنگ نیوز -
لاہور … تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حالات حکومت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، وہ سوجتن کرلیں،میدان ہارچکے ہیں۔ لاہور میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا طوفان گزر رہا ہے، اسے زرداری روک سکتاہے نہ نوازشریف۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسا منشور قوم کے سامنے رکھیں گے جو قوم کی ترجمانی کرے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر زرداری نے مجھ سے خاص محبت کا اظہار کیا ہے، وہ سندھ جا کر اس کا جواب دیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.