8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:53
منصور اعجاز کی آمد پر رحمان ملک کیوں سیخ پا ہیں، پرویز رشید
جنگ نیوز -
لاہور … رحمان ملک کے بیان پر مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کا کہناہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اگر سچے ہیں تو منصور اعجاز کی آمد پر اتنے سیخ پا کیوں ہیں۔ ایک بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکمرانوں پر کپکپی طاری ہے جو کچھ اور ہی خدشات کا پتہ دے رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میمو گیٹ پر مسلم لیگ ن ہی نہیں پوری قوم کو تشویش ہے، ہر خودمختار قوم کا حق ہے کہ اپنے خلاف سازشوں کو منظر عام پر لائے۔