تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:53

غریبوں کی حکمرانی کا انقلاب مقدر بن چکا ہے ، الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی کا انقلاب پاکستان کا مقدر بن چکا ہے۔ 20 جنوری کو سکھر میں ہونے والا جلسہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کی نوید ثابت ہوگا۔ یہ بات انہوں نے سکھر میں ایم کیو ایم اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان اور کارکنوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہا کہ کارکنوں کے عزم و حوصلے اور نعروں سے ظلم وجبر کے ایوانوں کی فصیلیں لرز رہی ہیں۔ وہ دن بہت جلد آئے گا جب حق پرستی کے نعروں کی گونج سے لرزتے ہوئے یہ ایوان زمیں بوس ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر کے پرعزم اور جیالے ساتھی دن رات محنت اور لگن سے کام کر کے سکھر کے جلسے کو تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ انہوں نے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ سکھر اور گردنواح کے گاوٴں، گوٹھوں میں جاکر حق پرستی کا پیغام پھیلائیں اور غریب و مظلو م عوام کو 20، جنوری کے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.