تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:53

آئین کا تحفظ اور اداروں کا احترام کریں گے، وزیراعظم گیلانی

جنگ نیوز -


ملتان…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئین کا تحفظ اور اداروں کا احترام کریں گے اور دھڑلے سے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے، جمہوری حکومت نے صوبائی خود مختاری دی ہے اب سرائیکی صوبہ بھی بنائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ملتان کے نواحی علاقہ خان پور مڑل میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 84 ویں سالگرہ کے کیک کٹنے کی تقریب اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب تک عوام کی تائید حاصل رہے گی، وہ دھڑلے سے وزارت عظمیٰ پر فائز رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کے بحران کا حل پاکستان پیپلز پارٹی چند مہنیوں میں نکال لے گی، ملک کے دفاع کا ضامن آئین پاکستان اور وفاقی جماعت ہے،ہم نے آئین کو اصل حالت میں بحال کیا اور اس کی حفاظت بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں عدلیہ کا احترام نہیں کرتے اور آئین کی حفاظت نہیں کرتے ہم انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم اداروں کا احترام اور آئین کا تحفظ کریں گے، ہمارے خلاف 4 سالوں سے سازشیں ہوتی رہی ہیں، عوام اور اتحادیوں کی طاقت کی وجہ سے جمہوریت قائم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرائیکی صوبہ بننے سے اس خطے کی اپنی اسمبلی ہوگی جو کہتے ہیں کہ ہم صوبہ نہیں بنانا چاہتے وہ سن لیں کہ ہم اس خطہ کو سرائیکی صوبہ بنا رہے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام کو عزت نفس دی اور طاقت کا سرچشمہ عوام کو بنایا اس لئے آج بڑے بڑے نواب اور جاگیر دار عوام کے پاس ووٹ مانگنے آتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی عمارت شہداء کے خون سے بنی ہوئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.