8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:53
سابق صدر پرویز مشرف نے رواں ماہ پاکستان آنے کا اعلان کردیا
جنگ نیوز -
کراچی … سابق صدر پرویز مشرف نے کراچی میں جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے رواں ماہ 27 سے 30 جنوری تک پاکستان واپس آنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔ پاکستان اپنے لئے نہیں پاکستانی عوام اور پاکستان کے لئے آرہا ہوں، اپنا سوچنا ہوتا تو باہر مجھے بہت عزت ملتی ہے، واپس آکر مصیبتیں مول لینے کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے کوششیں کروں گا۔