8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:53
قبل از وقت انتخابات کی صورتحال دکھائی دے رہی ہے، میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور … وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ انتخابات کا مناسب وقت 2013 ہے تاہم صورتحال ایسی دکھائی دے رہی ہے کہ انتخابات وقت سے پہلے ہوں۔ پشاور میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ صورتحال کچھ ایسی دکھائی دے رہی ہے کہ انتخابات وقت سے پہلے ہوں تاہم اگر انتخابات وقت سے پہلے ہوئے تو جمہوریت کو بچانے کے لئے ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں پارلیمنٹ سپریم ہے اور موجودہ حکومت تمام سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لے کر ایسا لائحہ عمل تیار کرے گی کہ جمہوریت بچ سکے۔ میاں افتخار حسین نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں اگر عدالت سے کوئی ایسا فیصلہ آیا جو جمہوریت کے منافی ہو تو ملکی اداروں کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حکومتی رٹ تسلیم کرلیں تو مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ اگر پاکستان کے بغیر امریکا نے مذاکرات کئے تو کامیاب نہیں ہوسکے گا۔