تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:52

جمہوریت کے استحکام کے لیے سیاستداں بالغ نظری کا مظاہرہ کریں ،نواز شریف

جنگ نیوز -


لاہور…مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں آمریت کی کوئی گنجائش نہیں اور سیاستداں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کریں۔ لاہور میں ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ملک کا اثاثہ اور قومی اتحاد کی علامت ہیں جبکہ ڈکٹیٹرز اپنی حکمرانی کو طول دینے کے لئے سیاسی جماعتوں کو تقسیم اور اپنی مرضی کی جماعت قائم کرنے کا کھیل کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹرز شپ نے نہ صرف جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا بلکہ قومی اتحاد اور یکجہتی بھی داوٴ پر لگا دی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پاکستان کو باوقار اور خوشحال ملک بنانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.