8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:52
کوئی محب وطن اسرائیل کو تسلیم کرنے کا نہیں سوچ سکتا، منور حسن
جنگ نیوز -
لاہور … امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے پرویز مشرف کے اسرائیل کو تسلیم اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کوئی محب وطن حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ منصورہ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو امریکہ کی آشیر باد اور حمایت سے فلسطین پر ناجائز قبضہ کر کے مسلمان عرب ممالک کے عین وسط میں خنجر کی طرح گھونپ دی گئی ہے۔انہوں کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے غزہ کی پٹی پر بدترین محاصرہ جاری ہے فلسطینیوں تک خوراک اور ادویات تک پہنچنے نہیں دی جا رہیں۔سید منورحسن نے کہا کہ پرویز مشرف کا بیان امریکہ کو خوش کرنے کے لیے ہے جس سے فلسطینی مسلمانوں کو شدید صدمہ پہنچاہے۔