8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:41
شیخوپورہ: دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 2 زخمی
جنگ نیوز -
شیخوپورہ … شیخوپورہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعہ میں راہگیر سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے میاں کالونی میں جٹ گروپ اور مہر گروپ کے درمیان معمولی تنازعہ پر فائرنگ شروع ہوگئی۔ فائرنگ سے جٹ گروپ کے ظفری، طارق، پپو اور مہر گروپ کا اشرف جبکہ شہزاد نامی راہگیر ہلاک ہوگیا۔ واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ افضل بٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے فوری بعد دونوں گروپوں کے اہل خانہ اپناگھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتارکرلیں گے۔