8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:41
نوازشریف اور زرداری میرے خوف سے اکھٹے ہوجائینگے،عمران خان
جنگ نیوز -
اسلام آباد … تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے نوازشریف اور آصف زرداری ان کے خوف سے اکٹھے ہو جائیں گے۔ یہ بات عمران خان نے اپنی کتاب ”میں اور میرا پاکستان،، کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستان کے مستقبل کے بارے میں بہت پر امید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بلیک میل ہوئے نہ ہی اقتدار کیلئے آئندہ کوئی بلیک میل کرسکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی کتاب اپنے بیٹوں سلیمان، قاسم اور پاکستان کے تمام نوجوانوں کے نام کی ہے تاکہ انہیں قیام پاکستان کے مقاصد کا پتا چل سکے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے سونامی کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کا نتیجہ قرار دینے والوں نے قوم کی توہین کی ہے۔