تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:41

بلوچستان کے مسائل کو نظر انداز کرنا قومی خود کشی ہے، فضل کریم

جنگ نیوز -


لاہور … سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو نظرانداز کرنا قومی خودکشی کے مترادف ہے، حکومت بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کرے۔ صاحبزادہ فضل کریم لاہور میں ایک مجلس مذاکرہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی ہے، بلوچستان کے وسائل پر بلوچیوں کو اختیار دیا جائے اور ملازمتوں میں بھی مقامی آبادی کو ترجیح دی جائے۔ صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام کے ساتھ ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا ازالہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی ذمے داری ہے کہ وہ بلوچستان کی پسماندگی ختم کرکے اسے دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.