تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:41

کراچی : لیاری میں بھتہ خوری پر قابو پایا جائے، کچھی رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی … کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ لیاری میں بھتہ خوری پر قابو پایا جائے، کراچی میں کچھی رابطہ کمیٹی کے تحت احتجاجی جلسہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنماوٴں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ بھتہ خوری، اغواء، قتل اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں مستقل اضافہ ہورہا ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ لیاری میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جائیں جبکہ لیاری میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.