8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:41
فاٹا میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز خوشگوار تبدیلی ہے، گورنر خیبر پختونخوا
جنگ نیوز -
پشاور … خیبر پختونخوا کے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز خوشگوار تبدیلی ہے اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ قبائل کے مسائل حل کرنے کیلئے سرگرم ہوجائیں۔ پشاور میں جمعیت علمائے اسلام فاٹا کے وفد سے گفتگو میں گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا کہ فاٹا کو ملک کے دیگر علاقوں کے ہم پلہ لانے کے لئے خطیر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں کے فروغ سے رائے عامہ ہموار ہو گی اور وقت کے ساتھ قبائل کے مزید مطالبات بھی پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ قبائل کے مسائل حل کرنے کے لئے سرگرم ہو جائیں۔