تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:41

قبائلی علاقوں پر مشتمل صوبہ قبائلستان بنایا جائے،الطاف حسین

جنگ نیوز -


کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں اور فاٹا کو ملا کر قبائلستان صوبہ بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں ہے۔ لعل قلعہ گراوٴنڈ کراچی میں سندھی اور بلوچ عمائدین کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ جاگیردار ، وڈیروں کی اولاد بیرون ملک جا کر پڑھتی ہے ،غریب بلوچوں کے پاس کھانے کیلئے روٹی تک نہیں،انہوں نے کہا کہ میں صرف اردو بولنے والوں کے حقوق کی بات نہیں کرتا ہمیں عہد کرنا چاہیئے کہ ایک دوسرے کے حقوق کا تحفظ کریں ،الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں بلوچوں کو مہاجروں سے لڑانے کی سازش کی گئی ،انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں اور فاٹا کو ملاکر قبائلستان صوبہ بنایا جائے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.