تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:42

وہاڑی:دیہاتیوں کا پولیس اہلکاروں اور مدعی مقدمہ پرتشدد

جنگ نیوز -
وہاڑی:دیہاتیوں کا پولیس اہلکاروں اور مدعی مقدمہ پرتشدد

وہاڑی…وہاڑی کے نواحی گاوٴں میں مطلوب شخص کی گرفتاری کے لئے جانے والی ساہیوال پولیس کو لینے کے دینے پڑگئے،دیہاتیوں نے پولیس اہلکاروں اور مدعی مقدمہ کو یرغمال بنا کر تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔ذرائع کے مطابق ساہیوال پولیس مدعی مقدمہ کے ہمراہ نامزد شخص کی گرفتاری کے لئے جب نواحی گاوٴں 186 ای بی میں تو دیہاتیوں نے ان کو یرغمال بنالیا اورپولیس اہلکاروں اور مدعی مقدمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا،واقعہ کی اطلاع ملنے پرڈی ایس پی صدرپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور دیہاتیوں سے مذاکرات کے بعدیرغمال بنائے گئے ساہیوال پولیس کے اہلکاروں اور مدعی مقدمہ کو چھڑالیا،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.