تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:25

صدر نے سی ای سی کا اجلاس طلب کر لیا

اے آر وائی - صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام بلاول ہاوٴس میں طلب کرلیا ہے جس میں سینٹ کے انتخابات قبل ازوقت کرانے کی تاریخ پر غور کیا جائے گا۔



پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدرزرداری اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے آنے والی درخواستوں اور امیدواروں کے بارے میں بھی رائے لیں گے۔



پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی سندھ کے وزراء کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں بھی سینٹ کے انتخابات اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.