تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:6

میمواسکینڈل کیس کی سماعت جاری

اے آر وائی - میموگیٹ کیس کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے عدالتی کمیشن کا دوسرااجلاس آج ہورہا ہے۔ نوازشریف اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں انہوں نے عدالت کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرایا جبکہ امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی بھی اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔



دوسری جانب میمو اسکینڈل کے ایک اور فریق منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا تھا کہ اس کا موکل کب تک کمیشن کے روبرو پیش ہوسکے گا۔ جس پراکرم شیخ کا کہنا تھا کہ امریکا میں موجود پاکستانی سفارت خانہ میرے موکل کو ویز ہ جاری نہیں کررہا جس پر فاضل عدالت نے ہدایت جاری کیں کہ منصور اعجاز کو جلد از جلد ویزہ جاری کیا جائے اور ان کو مطلوبہ سیکیورٹی مہیا کی جائے ، جس کے بعد عدالت نے اکرم شیخ سے پوچھا کہ ویزہ ملنے کے کتنے دن میں منصور پاکستان آسکتے ہیں۔



واضح رہے کہ کمیشن کی جانب سے صدر آصف علی زرداری، چیف آف آرمی اسٹاف اشفاق پرویز کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی شجاع پاشا، امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی اور منصور اعجاز کو بھی نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں۔



امریکی شہری منصور اعجاز نے کمیشن کو اپنے بلیک بیری فون کے خفیہ پن کوڈز اپنے وکیل اکرم شیخ کے ذریعے پیش کردیئے ہیں اور پاکستان آنے کے لئے ویزا کے ساتھ سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.