تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:42

شیخوپورہ :فائرنگ کے واقعات میں 7 افرادہلاک

جنگ نیوز -
شیخوپورہ :فائرنگ کے واقعات میں 7 افرادہلاک

شیخوپورہ…شیخوپورہ میں فائرنگ کے واقعات میں7 افرادہلاک ہوگئے ۔شیخوپورہ میں جٹ اورمہر گروپ کے درمیان ایک بار پھر خونی تنازع ہواہے۔معمولی سے جھگڑے پر شروع ہوئی فائرنگ سے جٹ گروپ کا ظفری ، طارق ، پپواور مہر گروپ کا اشرف ماراگیا۔اسی واقعہ میں گولی لگنے سے راہ گیر شہزاد بھی چل بسااور دوافراد زخمی بھی ہوئے۔فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔اور دونوں گروہوں کے اہلخانہ فرار ہوگئے ہیں۔پولیس کاکہناہے کہ واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا دوسرا واقعہ تھانہ فیروز والا کے علاقے نواں پنڈ میں ہوا جہاں سے رضیہ بی بی اپنے بہنوئی امیر علی کے ہمراہ ایک تقریب سے واپس گھر آرہی تھی کہ مخالفین نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے رضیہ بی بی اور امیر اعلی شدید زخمی ہوگئے انہیں میو ہسپتال لاہورلایا گیا لیکن دونوں زخمیوں تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔واقعے تحقیقات کی شروع کردی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.