تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:42

زابل : افغان اورنیٹو اہلکاروں میں جھگڑا، دو ہلاک،متعدد زخمی

جنگ نیوز -
زابل : افغان اورنیٹو اہلکاروں میں جھگڑا، دو ہلاک،متعدد زخمی

کابل… جنوبی افغانستان میں افغان فوجی کا نیٹو سکیورٹی اہلکار کے ساتھ جھگڑاہوا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ہلاک ہو گئے۔فائرنگ کا واقع افغان صوبے زابل میں اتحادی افواج کے آنے پر پیش آیا۔ایساف کے مطابق چھ نیٹو سکیورٹی اہلکار اور تین افغان فوجیوں کے درمیان کسی تنازعے پرجھگڑاہوگیا۔جھگڑے کے دوران افغان فوجی کی فائرنگ سے نیٹواہلکارہلاک ہوگیا۔اس سے قبل کہ نیٹو اہلکار جوابی فائرنگ کرتے افغان فوجی نے اپنے آپ کوگولی مار دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کئی فوجی زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق آٹھ سالوں کے دوران پہلی بار2011 میں مغربی افواج کی ہلاکتوں میں کمی آئی ہے اور 556 فوجی ہلاک ہوئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.