9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:42
برطانیہ : آکسفورڈ میں والی بال ٹورنامنٹ کاانعقاد
جنگ نیوز -
برطانیہ : آکسفورڈ میں والی بال ٹورنامنٹ کاانعقاد
آکسفورڈ… برطانیہ میں آباد کشمیری پاکستانی نوجوانوں نے آکسفورڈ میں پاکستان کے روایتی کھیل والی بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا ۔ جس میں برطانیہ کے مختلف شہروں کی دس ٹیموں نے حصہ لیا ، عوامی جوش و خروش دیدنی تھا ، مقابلے کا فائنل آکسفورڈ اور بریڈفورڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ آکسفورڈ کی ٹیم نے بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے والی بال کا یہ سالانہ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔مہان خصوصی نے فاتح ٹیم کے کپتان محمد جاوید کو ٹرافی دی۔مہمان خصوصی ممتاز فرید چیئرمین ایشین کلچرل سنٹر اور محمد آزاد آکسفورڈ شائر کے پولیس افسر تھے۔ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے انعامات ماسٹر محمد شفیق،محمد عمران نے حاصل کئے ۔